ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کیجریوال کے وزیر کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ

کیجریوال کے وزیر کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ

Wed, 10 Oct 2018 12:21:17  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی10اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)  دہلی کی کیجریوال حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے گھر سمیت 16 ٹھکانوں پربدھ کو انکم ٹیکس محکمہ کی ریڈ پڑی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انکم ٹیکس کے افسرعلی الصبح وزیرٹرانسپورٹ کے گھرپرپہنچے اوران سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران افسران نے کچھ ضروری کاغذات بھی دیکھے۔انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا  'دہلی اورگروگرام میں وزیرکیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ برسک انفراسٹرکچراینڈ ڈیولپرس لمیٹیڈ اورکارپوریٹ انٹرنیشنل فائننشیل سروسیزمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کیلاش گہلوت اپنے اہل خانہ کے ساتھ وسنت کنج میں رہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے گھر پربدھ کی صبح انکم ٹیکس کے افسران پہنچ گئے۔ اس دوران کسی کو بھی گھرکے اندرآنے اورباہرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیجریوال کے وزرا پرانکم ٹیکس اور سی بی آئی کے ذریعہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ اس پرکیجریوال حکومت نے آج ایک بارپھرٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کی ہے۔


Share: